کراچی: چیئرمین نادرانےچارسینٹرزکے انچارجزکومعطل کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کراچی میں چار سینٹرز کے انچارجز کو معطل کردیا۔

چیئر مین نادرا نے ڈی جی نادرا سندھ کرنل انیس کیانی کی جگہ کرنل میر عجم کو نیا ڈی جی سندھ تعینات کردیا۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سائلین کے مسائل سننے کیلئے کراچی کے مختلف سینٹرزکاہنگامی دورہ کیا تو شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔

 چیئرمین نے چار سینٹرز کے انچارج کو معطل جبکہ ڈیفنس میگا سینٹر کے تمام عملے کو تبدیل کردیا۔

چیئرمین نادرا نے شہر میں  تین میگا سینٹرز کو24گھنٹے جبکہ بقیہ نادرا سینٹرز کو12 گھنٹے کھلے رکھنے کا حکم دیا۔

loading...
loading...