کراچی : چکن گونیا اور ڈینگی کےکیسز منظر عام پر

File Photo

File Photo

کراچی : شہر قائد میں ڈینگی اور چکن گونیا کے کیسز سامنے آرہے ہیں اس کے باوجود  کچرا اٹھانے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن انتظامیہ دور بین لگا کر بھی دیکھیں تو دکھائی نہیں دیتی۔

کچرے کے جگہ جگہ ڈھیر لگ گئے اور چکن گونیا اور ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا۔ ملیر، کھوکھراپار، گڈاپ ہو یا پھر ابراہیم حیدری میں جگہ جگہ پھیلی غلاظت اور گندگی سے شہری پریشان ہیں۔

ڈائریکٹرسندھ ڈاکٹرتوفیق کہتے ہیں کہ صفائی کی ہدایت کردی، اسپرے مہم کررہے ہیں۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ  انتظامیہ کو کچرے کے ڈھیر دوربین سے بھی دکھائی نہیں دیتے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جب تک گندگی کے ڈھیر ختم نہیں ہوں گے اور یہ وائرس برقرار رہے گا۔