کراچی: ٹریفک جام معمول بن گیا

busimage

کراچی : کراچی میں پہلے ہی ٹریفک کا دباؤ ہے اور رمضان میں رش مزید بڑھ جاتا ہے۔مرکزی شاہراہوں کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہونے سے شدید ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد آمدلیکن ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہری ٹریفک جام کی اذیت میں مبتلا ہیں۔

ایم اے جناح روڈ، صدر سمیت مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کی تعمیر کے کام کی تاخیر سے شہری شدید ٹریفک جام اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہیں۔

شہری حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

loading...
loading...