کراچی میں پیپلزپارٹی کو سیٹیں خریدنے کیلئے کھلا میدان دیا جا رہا ہے: فاروق ستار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کو سیٹیں خریدنے کیلئے کھلا میدان دیا جا رہا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ  شہری علاقوں کے مینڈیٹ کوتقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق سوچیں گے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کا لندن اور اس کے بائیکاٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ  مطالبہ کیا کہ خورشید میموریل ہال سمیت تمام دفاتر واپس دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن فارم کی اسکروٹنی کیلئے ایک ہفتہ دیا گیا ہے جو کہ ناکافی ہے کم ازکم دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔

loading...
loading...