کراچی میں ایک شخص کو اغوا کر کے شادی کرادی گئی

Kidnappeda

کراچی:شہر کراچی میں ہونے والی اغوا کی انوکھی واردات میں مغوی کو رہائی کیلئے تاوان نہیں دینا پڑا بلکہ دوسری شادی کرادی گئی۔

 پورٹ قاسم کےافسر سبط انور اغوا ہوئےاور پھر اچانک گھر لوٹ آئےاور انوکھا موقف سامنے آیا۔

موقف یہ تھاکہ اغواکاروں نے انہیں  مارا پیٹا  اور زبردستی دوسری شادی کرادی۔اغوا کے دوران کی تصاویر بھی موصوف نے پہلی بیوی کو بھیجیں۔

مغوی کی اہلیہ نےانکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک لڑکی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھیاور  لڑکی کے گھر والے اس سے شادی کیلئے سبط انور پر دباو ڈال رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ساری بات سبط انور نے پہلی بیگم کو بتائی تھی۔اس انوکھی واردات نے پولیس کو حیران پریشان کردیا ہے۔

سچ تو دوسری بیوی کے سامنے آنے پر ہی سامنے آئے گا۔

loading...
loading...