کراچی: دودھ فروشوں کی من مانی قیمت پر دودھ کی فروخت جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں عدالتی حکم کے باوجود دودھ فروش من مانی قیمت پر دودھ فروخت کررہے ہیں۔

دودھ فروشوں نے ماضی کی واردات کامیاب بنانے کیلئےپہلے دودھ کی قیمت 85 سے بڑھاکر 100 روپے کی اورجب شہریوں نےعدالت کےدروازےپر دستک دی تو دودھ فروش خود بھی معاملےمیں فریق بن گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کشمنر کراچی کو سرکاری قیمت پردودھ کی فروخت یقینی بنانے کا حکم دیا۔

مگر کمشنر کراچی نے ابتدا میں نمائشی اقدامات کے بعددودھ فروشوں سے مذاکرات شروع کردیئے۔

ڈیرھ سال پہلےبھی دودھ فروشوں نےاسی طریقہ واردات کے ذریعےدودھ کی سرکاری قیمت15روپے اضافے کے بعد 85 روپے کرائی تھی۔

loading...
loading...