کراچی: بچیوں سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتےہوئےبچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

کراچی میں معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث سفاک ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم امجد کا تعلق پنجاب سے ہےجسےسی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ضلع ملیر  میں بچیوں سے زیادتی کے پانچ کیسز میں ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لارک کاکہناہےکہ ملزم امجدسیریل ریپسٹ ہے جس سےمزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

بچیوں سے زیادتی  کے مزید20کیسز کی ڈی این اے رپورٹ ابھی آنی ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مزید وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

loading...
loading...