کالعدم طالبان کے نائب امیر سجنا محسود ڈرون حملے میں ہلاک

File Photo

File Photo

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا نائب امیر سجنا محسود امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔

پاک افغان سرحدی علاقوں میں  ڈرون حملوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،امریکی ڈرون نے گرویک میں گھر کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے گرویک میں ڈرون حملے  کے دوران نو افراد ہلاک ہوئے جن میں کالعدم تحریک طالبان  پاکستان کے نائب امیرسجنا محسود کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سجنا گروپ آئندہ چند روز میں حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنا چاہتا ہے۔

ٹی ٹی پی کے امیر خان سید عرف سجنا کو یکم نومبر دو ہزار تیرہ میں پاکستانی طالبان کا امیر نامزد کیا گیا ۔

loading...
loading...