کائنات قتل کیس: چاروں ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر دیدیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے سات سالہ بچی کائنات قتل اور زیادتی کیس میں گرفتار چار ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر دے دیا۔

کراچی میں ننھی کائنات کے ریپ و قتل میں ملوث چار ملزمان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اور بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔رپورٹ آنے کے بعد اصل ملزمان کی نشاندہی ہوگی۔

کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 دوسری جانب مقدمے میں گرفتار بچی کا چچا الطاف اپنے بیان سے مکر گیا ہے۔

ملزم کا کا کہنا ہے کہ پولیس نے جان بوجھکر اسے پھنسایا ہے۔ ڈی این اے سے سچ اور جھوٹ کا پتا چل جائے گا۔

عدالت نے مقدمے کی تفتیش رپورٹ نو اگست تک جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

loading...
loading...