کئی سو ارب کے قرضے معاف کرانے والے آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں: شہباز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کئی سو ارب کے قرضے معاف کرانے والے آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔

بادشاہی مسجد میں وزیراعلیٰ روزگار اسکیم کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کئی سو ارب کے قرضے معاف کرانے والے آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔ یہ لوگ غریبوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔

خادمِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ  ملک میں افراتفری کے بجائے امن و استحکام کی ضرورت ہے۔

loading...
loading...