ڈیل کی ضرورت نوازشریف کو نہیں بلکہ ہمارے مخالفین کو ہے: مریم نواز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، اور ان سازشوں کا مقصد نوازشریف کو روکنا ہے۔

آج نیوز کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کی صورتحال بھی اسی سازش کا حصہ ہے لیکن عوام سازشیں کرنے والوں کو خوب پہچان چکے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، اور ان سازشوں کا مقصد نوازشریف کو روکنا ہے۔

 انہوں نے کہا ڈیل کی ضرورت نوازشریف کو نہیں بلکہ ہمارے مخالفین کو ہے۔

مریم نواز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ن لیگ کی طرف سے اگلی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ ہوں گی تو مریم نواز نے کہا کہ اگلا وزیراعظم جو بھی ہو، اس کا تعلق بھی مسلم لیگ ن سے ہی ہوگا۔