چیف جسٹس کے ریمارکس کو غلط سمجھا گیا: فاروق ایچ نائیک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کے ریمارکس کو غلط سمجھا گیا،ایف آئی آر میں زرداری گروپ کو ڈیڑھ کروڑ دینے کا ذکر ہوا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاچیف جسٹس کے ریمارکس کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا معاملہ زرداری گروپ سے ہے،اس سے آصف زرداری کا تعلق نہیں، یہ سب انہیں بدنام کرنےکیلئےہورہا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے کی وضاحت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ جمہوریت کا آزادی ملے،انتخابات ملتوی ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے۔

loading...
loading...