چیف جسٹس کی ہدایت پرڈیم تعمیر فنڈ کیلئے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

state-bank

کراچی:ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک  کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی ہدایت پرڈیم تعمیر فنڈ کیلئے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔بینکوں کی 16 ہزار شاخوں میں فنڈز جمع ہو سکتے ہیں۔

دیا میر،بھاشا اورمہند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کےمعاملہ کے حوالے سے کراچی میں کانفرنس ہوئی۔

جس میں ڈپٹی گورنر شمس الحسن سمیت کمرشل بینکوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں   ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر فنڈ کیلئے اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔

کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے افسران دو دن جبکہ ملازمین ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈز میں جمع کرائیں گے۔

حبیب بینک کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے دس کروڑ روپے جمع کرانے کا اعلان کیاگیا ہے۔

loading...
loading...