چیف جسٹس کا قائداعظم سولر پاوراوردیگر پاور کمپنیوں کی کارکردگی پر ازخود نوٹس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ اور دیگر پاور کمپنیوں کی کارکردگی پر بھی ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں از خود نوٹسز کی سماعت کے دوران قائداعظم سولر پاور پلانٹ کا تذکرہ ہوا تو چیف جسٹس نے اس پر از خود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ پر آنے والی لاگت، بجلی کی پیداوار اور اخراجات کی مکمل تفصیل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے دیگر پاور کمپنیوں کی کارکردگی اور اخراجات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ 14 اپریل کو چیف سیکرٹری پنجاب اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

loading...
loading...