چیف جسٹس کا اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے سامنے پارک کی عدم بحالی پر تشویش کا اظہار

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے پارک کی عدم بحالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی آئی جی پی ایچ اے سے استفسار کیا کہ اس سلسلے میں اب تک کیا گیا ہے۔مقامی لوگ پارک کی بحالی سے متعلق سوال کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی ایچ نے عدالت کو بتایا کہ ٹینڈر جاری کر رکھے ہیں، پراسس مکمل ہوتے ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

عدالت نے ڈی آئی جی کو کل تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

loading...
loading...