چیف جسٹس نے معصوم مبشرہ کے ریپ کے بعد قتل کا نوٹس لےلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے جڑانوالہ میں چھ سالہ معصوم مبشرہ کے ریپ کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس نےجڑانوالہ میں چھ سالہ معصوم مبشرہ کےریپ کےبعدقتل کانوٹس لیتےہوئےآئی جی پنجاب سے48 گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

چھ سالہ مبشرہ کی لاش دو روز قبل کھیتوں سے ملی تھی۔جس کی آج پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوئی ہے۔

loading...
loading...