چیف جسٹس نے الیکشن سے قبل ترقیاتی فنڈز کا نوٹس لے لیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے الیکشن سے قبل ترقیاتی فنڈز کا نوٹس لے لیا۔

 منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے اراکین کوترقیاتی فنڈز جاری کر رہی ہے، حکومت کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز انتخابات سے قبل کس قانون کے تحت دیتی ہے، ہو سکتا ہے انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی لگا دیں، سرکاری فنڈز کو اراکین اسمبلی کی صوابدید پر چھوڑا جا سکتا۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ حکومت سے فنڈز کے اجرا ءکی قانونی حیثیت پوچھ کر عدالت کو آگاہ کریں، کیا اراکین کو ترقیاتی فنڈز دینے کا عمل قبل از الیکشن دھاندلی میں نہیں آتا؟، یہ گائیڈ لائن ہونی چاہئیں کہ سرکاری اشتہار کس کیلئے ہوناچاہیے، یہ کام اپنی ذمہ داری سمجھ کرکررہے ہیں۔

حکومتیں اپنی تشہیر کیلئے سرک%A

loading...
loading...