چیف جسٹس نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی پیشکش مسترد کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

 ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کو اضافی سیکورٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔ حکومت پہلے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دے، تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

واضح رہے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے معاملے کے بعد حکومت پنجاب نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیلئے سیکیورٹی بڑھانے کی پیشکش کی تھی۔