چوہدری شجاعت نےاپنی کتاب’یہ تو سچ ہے’میں نئے انکشافات کردیئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین نےاپنی  کتاب’یہ تو سچ ہے’میں انکشاف کیا ہےکہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کوشوکت عزیز کی شکایت پراورمیرظفراللہ جمالی کوان کی سستی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی کتاب کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔

کتاب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 1997میں سپریم کورٹ پرحملےکی سازش بھی مری میں تیار کی گئی تھی لیکن بطور وزیر داخلہ وہ اس کارروائی کو روکنے میں ناکام رہے۔

کتاب میں بتایا گیا ہے کہ 2008کےانتخابات انجینئرڈ تھے۔

انہوں نےلکھاہےکہ نوازشریف نے ہمیشہ وعدہ خلافی کی۔1997کےانتخابات کےبعدپرویزالہی کووزیراعلی پنجاب بنانے کے بجائے شہبازشریف کو اس عہدے کیلئے چنا گیا۔نوازشریف نے کبھی اداروں کا احترام نہیں کیا۔

loading...
loading...