اسلام آباد:وزیرخارجہ خواجہ آصف نےکہا ہے کہ ایک آمر نے آپ کی خاطر پاکستان کو بارود اور خون سے نہلا دیا۔
خواجہ آصف نےمنگل کے روز کی جانے والی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے گوانتاناموبے کو بھر دیا۔ہم امریکا کی خدمت کرنے میں اتنے مگن ہوئے کہ ہماری معیشت تباہ ہوگئی۔
وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ہزاروں شہری، فوجی افسر اور جوان امریکی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے اور آپ پوچھتے ہو کہ پاکستان نے کیا کیا۔۔؟
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ چار سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں۔ ہماری افواج نے بے مثال جنگ لڑی۔ ماضی سکھا رہا ہے کہ امریکا پر اعتماد میں احتیاط کی جائے۔
پوچھتے ھو کیا کیا؟ایک آمر نےفون کال پہ سر نڈر کیا،وطن کو بارود و خون سے نہلا یا افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمھارے 57800 حملے،ہماری گزرگا ھوں سےتمھارا اسلحہ،بارود گیا،ہزاروں سویلین ،فو جی، بریگیڈیئر،جنرل، جواں سال لیفٹیننٹ آپکی چھیڑ ی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے 1/3
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 3, 2018
4 سال سے دھائیوں کا ملبہ صاف کر رھے ھیں۔ھما ری افواج بے مثال جنگ لڑ رھی ھے۔قربانیوں کی لا متنا ھی داستاں۔ماضی سکھاتا ھےامریکہ پہ اعتماد میں احتیاط۔ھما ری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھو۔آپ خوش نھیں افسوس ھے ھمارے وقار پہ اب سمجھوتہ نھیں ھو گا 3/3 — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 3, 2018