پی ٹی آئی کے اسد قیصر قومی اسمبلی اسپیکر کے امیدوار

qaiserimage

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔

اسد قیصر پندرہ نومبر  انیس سو انہتر کو پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم حاصل کر نے کے بعد یونیورسٹی آف پشاور سے گریجو ایشن کی ڈگری لی ۔  انیس سو چھیانوے میں پاکستان تحریک انصاف میں شولیت سے اپنے سیاسی کیرئر  کا آغاز کیا۔

دوہزار آٹھ میں خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف  کے صوبائی صدر بنے۔ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں این اے 13 اور پی کے 35 کی نشستوں پر صوابی سے حصہ لیا ، اور دونوں نشستوں سے کامیاب ہوئے ۔

بعد ازاں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑی اور خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ۔ حالیہ انتخابات میں اسد قیصرقومی اور صوبائی دونوں نشستوں سے کامیا ب ہوئے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسدقیصر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔

loading...
loading...