پی ٹی آئی چیف عمران خان کا نگراں وزیراعظم سے مطالبہ

khaniamge

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لوڈشیڈنگ سے متعلق صورتحال واضح کرنے کا نگراں حکومت سے مطالبہ کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھ دیا،جس میں کہاگیا ہے کہ نگراں وزیراعظم  قوم کولوڈشیڈنگ کی اصل صورتحال بتائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے نگراں وزیراعظم سے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ  گردشی قرضوں کے حوالے سے بھی قوم کو بتایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے کہ لیگی حکومت 500ارب کے گردشی قرضے چھوڑ کر گئی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے جھوٹ کا پلندا تھے۔

loading...
loading...