پیچھے ہٹنے والا نہیں ڈٹ کر مقابلہ کروں گا: نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سمندری:سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پیچھے ہٹنے والا نہیں ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے سمندری میں جلسے سےخطاب کیا۔

خطاب میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ظلم و زیادتی اور ناانصافی کےخلاف لڑوں گا۔

ان کا کہناتھا کہ اُن پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی، وہ کرپشن اور کمیشن پر لعنت بھیجتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے وعدہ بھی لیا کہ کیا اگر وہ عوام کو پکاریں گے تو اُن کا ساتھ دیں گے۔

loading...
loading...