پہلا روزہ کب ہوگا؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

ruiteeimage

کراچی : رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔۔

کیا بچے کیا بوڑھے اور کیا جوان،سب کی نظریں آج آسمان پر مرکوز ہیں کیونکہ سب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مشتاق ہیں!

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے ۔چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتیں مد نظر رکھ کر کریں گے۔

دوسری جانب  ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث آج چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں غروب آفتاب سات بج کر دس  منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے بعد چاند اکسٹھ منٹ تک  آسمان پر موجود رہے گا۔

loading...
loading...