پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارانِ رحمت، موسم خوشگوار

File Photo

File Photo

عید کے تیسرے روز پنجاب کے مختلف اضلاع میں باران رحمت کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور میں بھی گہرے بادلوں اور مختلف مقامات پر ہلکی بارش نے سماں باندھ دیا جس سے عید کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

 عید کے تیسرے روز گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں بارش نے موسم کو سہانا بنادیا۔گھنگور گٹھاؤں اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹا،تو شہری عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کرنے لگے۔جبکہ سیالکوٹ میں بادل ایسے برسے کہ نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے۔

 لاہور میں بھی عید کے تیسرے روز صبح سے ہی گہرے بادل آسمان پر چھائے رہے۔جبکہ شادمان، اچھرہ، اقبال ٹاون اور ڈیفنس، گرین ٹاون اور فیصل ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا کھیل آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔