پنجاب کےسالانہ بجٹ کاآدھالاہورپرخرچ ہوتاہے: عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف کیلئے این آر او کا حصول ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نےشریف خاندان پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کے پیسوں سے زمین ہڑپ کرتے ہیں اس لئے سپریم کورٹ نے انہیں مافیاکہاہے۔

عمران خان کاکہناتھاکہ سینیٹ الیکشن میں پچھلے30سال سےپیسہ چل رہا ہے۔

سربراہ پی ٹی آئی  نےکہاکہ وزیراعظم کا اب تک ون پوائنٹ ایجنڈا نظر آیا ہے۔وہ چاہتےہیں کہ نوازشریف کو کسی طرح این آر او مل جائے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ کا آدھا لاہور پر خرچ ہوتا ہے۔جنوبی پنجاب کے احساس محرومی میں صداقت ہے۔

loading...
loading...