پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان کا اشارہ

khannnimage

 پی ٹی آئی چیف عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کیلئے نوجوان وزیراعلیٰ سامنے لایا جائے گا جو کلین ہوگا، اس پر کسی قسم کا سوال نہیں اٹھایا جا سکے گا، پنجاب میں پانی پت کی جنگ تھی  جو پی ٹی آئی نے جیت لی، کپتان کا کہنا تھا کہ جوان اور تجربہ کار کابینہ کے ساتھ ملکی نظام چلائیں گے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے اجلاس سے اہم ترین خطاب کیا۔ اجلاس میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان تو نہیں کیا لیکن یہ بتا دیا کہ نیا وزیراعلیٰ نوجوان اور صاف شفاف کردار کا مالک ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ بھی تجربہ کار اور جوان ہوگی،پنجاب میں پانی پت کی جنگ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اورن لیگ کا مقابلہ تھا،ہمیں ٹکٹ دینے کا عمل بہتربنانا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں کوٹکٹ نہیں دیے اوروہ آزاد جیت گئے، ہم میرٹ پرابھی سے اگلے الیکشن کی تیاری کریں گے،۔

سربراہ تحریک انصاف نے الیکشن میں کامیابی پر پارٹی رہنماؤں اور نومنتخب اراکین کو مبارک باد پیش کی۔

loading...
loading...