پنجاب: الیکشن ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

elcimage

لاہور: لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ نشستوں کے لئے تیس سے زائد اور صوبائی اسمبلی کی تیس نشستوں کے لئے ستر سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

 پنجاب کی مخصوص نشستوں کے لئے بھی ایک سو تریسٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

 پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔

لاہور کی قومی اسمبلی کی چودہ نشستوں کے لئے اب تک پانچ سو سے زائد جبکہ صوبائی اسمبلی کے تیس حلقوں کے لئے آٹھ سو سے زائد امیدواروں نے کاغزات نامزدگی حاصل کر لئے۔

مخصوص نشستوں کے لئے بھی آٹھ سو چون امیدواروں نے کاغزات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے تیس سے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے  ستر سے زائد امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرا دئے ہیں۔خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لئے اب تک بہتر امیدواروں نے کاغزات نامزگی جمع کرائے ہیں۔ لاہور میں اب تک نو شہریوں کی جانب سے اعتراضات بھی داخل کئے گئے ہیں۔

loading...
loading...