پشاور سے کزن  کے الیکشن لڑنے پر شاہ رخ پر کڑی تنقید

shah

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں پشاور سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر کنگ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں کا پاکستان میں الیکشن کالڑنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

سوشل میڈیا پرسپراسٹار پرمستقل  تنقیدی جملوں کے وارہورہے ہیں۔

کسی نے کہا کہ تم پیسے انڈیا میں کماتے ہو اور تمہاری بہن دشمن ملک سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ آخر ایجنڈا کیا ہے۔

کسی نے کہا شاہ رخ خان کو بھی پاکستان جا کر الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے۔

کسی نے کہا کہ پاکستان چلے جاؤ اور واپس کبھی مت آنا۔

کسی نے شاہ رخ خان کو نور جہاں کیلئے پاکستان جا کرالیکشن مہم چلانے کا مشورہ دیا۔

loading...
loading...