پبلک اکاؤنٹس کمیٹی:نیب کی عمارت کی تعمیر میں خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں نیب کی اپنی عمارت کی تعمیر میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نےبتایاکہ نیب ہیڈکوارٹر بلڈنگ میں ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ائیرکنڈیشنگ کیلئےچھ کروڑروپے کی اضافی رقم کا ٹھیکہ دیا گیا۔

یہ منصوبہ23کروڑ57لاکھ سےزائد کا منصوبہ تھا مگر بعد میں منصوبےکاتخمینہ29کروڑ45لاکھ لگایا گیا۔

کمیٹی نے سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ کومعاملے میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔

loading...
loading...