پاک فوج کےشہیدجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئےتقریب کا انعقاد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:پاکستان فوج کےشہیدجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شہدا کو ستارہ امتیاز، تمغہ جرات، تمغہ بسالت اور یو این میڈل سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں افسران اور اہلکاروں کے اہلخانہ کو اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں شہدا کے ورثا کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل قمر باجوہ اس موقع پر قوم سے بھی خطاب کیا۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا میں امن بحال ہوا تو چند لوگوں نے تحریک شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر سے کچھ لوگ پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں لیکن جب تک قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے پاکستان کو کچھ نہیں ہوسکتا، دشمن کامیاب نہیں ہوسکتا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

تقریب میں32افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، دو کو تمغہ جرات،33جوانوں کو تمغہ بسالت اور چار جوانوں کو یواین میڈل دیاگیا۔

loading...
loading...