پاک بحریہ کا کروز میزائل’حربہ’ کاکامیاب تجربہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاک بحریہ راڈار پر نظر نہ آنے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل بردار جنگی بحری جہاز پی این ایس ہمت سے کروز میزائل کو فائر کرنے اور طویل فاصلے پر سمندر میں ہدف کا ٹھیک نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

 ترجمان بحریہ کے مطابق حربہ نام کا یہ کروز میزائل مکمل طور پر پاکستانی ساختہ ہے اور یہ بحری لانچر سے سمندر یا زمین پر کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی قابل اعتماد صلاحیت رکھتا ہے۔

 چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر عباسی نے اس میزائل کی فائرنگ اور ہدف کو نشانہ بنانے کے مظاہرے کو دیکھا ۔