پاک افغان سرحد پر دھماکا، ایک اہلکار شہید

File Photo

File Photo

پشاور: چمن پاک افغان سرحد فرنٹ لائن چیک پوسٹ تالاب ون پیکٹ پر زور دار دھماکا ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا.۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نےجائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو محاصرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔