پاکستان نے خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے: ناصر جنجوعہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کہتے ہیں پاکستان نے خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے لیکن اس کے باوجود امریکا ہم پر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی حمایت کا الزام لگاتا ہے۔

اسلام آباد میں انٹرنیشل نیوز ایجنسیز کی کانفرنس سے خطاب میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ فاٹا، سوات اور بلوچستان سے دہشتگردی اور شدت پسندی کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے طالبان کی حمایت کے امریکی الزام پر شکوہ کیااور کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز اور بچوں کی شہادتوں کو کیسے نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ عالمی میڈیا پاکستان کی غلط تصویر پیش کرتا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب میں کہا کہ میڈیا خبروں کے حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو آبادی میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔مسائل پر قابو پانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

loading...
loading...