“پاکستان سے ہمیشہ محبت ملی”

File Photo

File Photo

نئی دہلی :درگاہ نظام الدین اولیا کے گدی نشین آصف نظامی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لوگوں سے ہمیشہ محبت ملتی ہے،اندرون سندھ نہیں گیا کراچی میں ہی مقیم تھا۔

درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئے جہاں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ محبت ملی ہے، امن کا پیغام لیکر پاکستان گیا تھا۔
آصف نظامی نے کہا کہ یہ تاثر غلط تھا کہ ہم اندرون سندھ گئے، ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے اندرون سندھ نہیں گئے تھے۔