پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل یومِ کشمیر منایا جائیگا

kashmir

دنیا بھرمیں یوم کشمیرکل منایا جائے گا،انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی،شہرشہرمظاہرے اورریلیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمریوں کے عوام  سے یکجہتی کا اظہارکیا جائے گا۔

 کبھی کہا جاتا تھا اگر جنت دیکھنی ہے تو کشمیر چلے جاؤاور اب اگر کسی کو ظالم اور مظلوم کا معرکہ سمجھنا ہے تو مقبوضہ کشمیر پر نظر ڈالے۔

بھارتی ظلم و ستم کا شکار لیکن پُرعزم گولیوں اور پیلٹ گنوں کے سامنے سینہ تانے کھڑے کشمیری عوام جو آزادی سے کم کچھ نہیں چاہتے۔

پانچ فروری یعنی  یوم یکجہتی کشمیر،کشمیریوں کی آزادی اور الحاق پاکستان کی لگن کو خراج تحسین پیش کرنے ،بھارتی جبر کے خلاف جاری جدوجہد کو تسلیم کرانے اوراقوام متحدہ اور دنیا کو یہ باور کرانے کہ کشمیریوں کی آزادی میں تاخیر تو ہوسکتی ہےلیکن بھارتی قبضے سے چھٹکارا کشمیریوں کا مقدر ہے،کا دن ہے۔

اور وہ دن جلد آنے والا ہے۔

loading...
loading...