پاکستان تحریک انصاف کا کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تحریک انصاف نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا لیکن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنانا مسئلہ کشمیر پر حکومتی غیرسنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

 پی ٹی آئی میڈیا اسٹریٹیجک گروپ کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹ الیکشن میں کی جانے والی ہارس ٹریڈنگ کی شدید مذمت کی گئی اور ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حدیبیہ کیس پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے  رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں اورنج ٹرین منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

loading...
loading...