پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتا ہے: ترجمان پاکستان فوج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بھارتی فوج کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان  فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔ اگر وہ پاکستان کی طاقت آزمانا چاہتا ہے تو کوشش کر کے دیکھ لے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا کہنا کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت نہیں رکھتا تو یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان ایک جوہری طاقت اور امن پسند ملک ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔ ترجمان پاکستان فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس مستند جوہری صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان کو جوہری طاقت بننے کی کوئی خواہش نہیں تھی تاہم یہ صلاحیت صرف ڈیٹرنس کیلئے ہے اور یہ طاقت مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے نمٹنے کیلئے ہی ہے۔