پاکستان اور سعودی عرب سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: امام کعبہ

امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب-فائل فوٹو

امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب-فائل فوٹو

امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

 تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے اہل حدیث مرکز مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کسی بھی ملک کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے لیکن امن و استحکام کے قیام میں میڈیا اب پہلا ستون بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔دونوں ممالک دہشتگردی کا ہدف ہیں نہ کہ دہشتگردی پھیلانے والے ممالک میں شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام فتنوں اور مشکلات کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔پاکستان دوست اور قریبی ملک ہے،کون سعودی عرب کا دوست ہے اور کون دشمن بخوبی جانتے ہیں۔

loading...
loading...