پاناما فیصلہ ،اپوزیشن سڑکوں پر آنے کیلئے تیار

File Photo

File Photo

اسلام آباد: پاناما فیصلے کے بعد اپوزیشن نے سڑکوں پر بھی آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان نے تو احتجاج کی تاریخ بھی دے دی ہے جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے اتحاد کےلئے رابطے کرلئے ہیں۔

پیپلزپارٹی ابھی بیانات اور رابطوں تک ہی محدود ہے تاہم عمران خان نے آئندہ جمعے کو احتجاج کا میدان سجانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی اپوزیشن کو متحد کرنے کےلئے رابطے کر رہی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اور شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں اپوزیشن اتحاد کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کا وفد اتحاد کی بات کو واضح کرنے کےلئے لال حویلی بھی جائےگا۔

سراج الحق پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ لال حویلی پہنچ بھی گئے۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید سے ملاقات کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وقت کی ضرورت کو واضح کیا۔

اگرچہ پاناما کیس کی تحقیقات اب جے آئی ٹی کرے گی تاہم اپوزیشن کا زور اس بات پر ہے کہ کسی طرح وزیراعظم کو دباو میں لاکر انہیں اقتدار سے الگ کردیا جائے۔