پارٹی چھوڑ کر جانیوالے عارضی لوٹے ہیں: مریم اورنگزیب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن چھوڑنے والے اراکین اسمبلی کو لوٹا قرار دےدیا۔

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے عارضی لوٹے ہیں جو ہوا کا رخ دیکھ کر اپنی وفاداریاں تبدیل کرلیتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام2018میں ایسے عارضی لوٹوں کو مسترد کردیں گے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ ن لیگ کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں مگر یہ جاننا ضروری ہے کہ کون ان لوٹوں کو خواب دکھا رہا ہے۔

loading...
loading...