پارلیمان کی خود مختاری ختم ہو رہی ہے: فرحت اللہ بابر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست بنتی جا رہی ہے۔

سینیٹ میں خطاب  کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ڈی فیکٹو ریاست ختم نہ کی تو ٹکراؤ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے احتساب کمیٹی میں سب کے احتساب کی بات کی، میری جماعت بھی پیچھے ہٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی خود مختاری ختم ہو رہی ہے۔

سینیٹ میں اپنے الوداعی خطاب میں فرحت اللہ بابرنے کہا کہ عدلیہ کو سیاست زدہ کرنے اور سیاست کو عدلیہ زدہ کرنے سے پارلیمان کو خطرہ ہے۔

loading...
loading...