پائپ لائن پھٹنے کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کی حکومت ہے،خواجہ اظہار الحسن

12
کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی قلت ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت کی نااہلی وجہ سے سوملین گیلن پانی کراچی کی سڑکوں پر ضائع ہوگیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ84انچ قطرکی پائپ لائن پھٹنے کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، جس نے صوبے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی گلشن اقبال میں84انچ قطر کی پائپ لائن گزشتہ کئی برسوں سے بوسیدہ حالت میں تھی، پیپلزپارٹی کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے باعث آج یہ لائن پھٹ گئی، انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر سوملین گیلن پانی ضائع ہوگیا،اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔