ٹرمپ انتظامیہ سے مکالمہ نہ ہونے کے برابر

khurramdastagirimage

اسلام آباد: وزیرخارجہ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے آتے ہی امریکیوں سے مکالمہ نہ ہونے کے برابر رہ گیا، تاہم مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان دنیا میں کبھی تنہائی کا شکار نہیں ہوا۔

بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ امریکی سوئی ابھی تک دو ہزار گیارہ میں اٹکی ہوئی ہے، اس وقت پاک امریکا تعلقات کم ترین سطح پر تھے، تاہم آج ایسی صورتحال نہیں، جب کہ پاکستان ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے آگے بڑھا، علی جہانگیر صدیقی اپنی مدت تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

 دفترخارجہ میں بریفنگ کے دوران وزیرخارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی ازسرنو پیمانہ بندی کی ہے ہمسایئوں سے تعلقات بہتربنائے گئے تاہم بھارت نے اس خواہش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن میں روایتی سفارت کاری میں ناکامی کا سامنا تھا، وزیراعظم کے پاس سفیر کی تقرری کا اختیارہے، علی جہانگیر صدیقی اپنی  مدت تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

loading...
loading...