ووٹ کو عزت کا مطلب ملک کو عزت دینا ہے، نواز

nawazimage

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب اس ملک کو عزت دینا ہے، دعا ہے ملک کی ٹانگیں کھینچنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ  وزارت عظمیٰ ہار کر بھی پاکستان کو جتوانے کیلئے نکلا ہوں۔

نوازشریف  نےاسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کو مخاطب کیا اور بولے، جھوٹے خان، بتاؤ تم نے اس ملک کی بہتری کیلئے کیا کیا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ  دعا ہے ملک کی ٹانگیں کھینچنے والےانجام کو پہنچیں، وزارت عظمیٰ ہارکرپاکستان کوجتوانے کیلئے نکلا ہوں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ  میری نااہلی کافیصلہ عوام واپس کرائیں گے، قوم کاامتحان25جولائی کوہوگا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو ہر دھاندلی کے سامنے ڈٹ جانا ہے۔

loading...
loading...