وفاقی کابینہ نے سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ مقرر کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے موجودہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دےدی ہے۔

آئی جی سندھ کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے تین نام بھجوائے گئے تھے۔

 جن میں سے سردار عبدالمجید دستی کا نام سر فہرست تھا جبکہ دیگر دو ناموں میں عارف نواز خان اور مہر خالق داد کا نام بھی شامل تھا۔