وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا سیکریٹری گرفتار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو حراست میں لے لیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کو تحریک عدم اعتماد کو تو سامنا ہے ساتھ ہی ان پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کردیے گئے۔

آج نیوز کے اینکرپرسن رانا مبشر نےکرپشن کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف کیا اور کہا کہ رشوت کے الزام میں ثناءء اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو حراست میں لے لیا گیا۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق ایوب قریشی نے ایس ایس پی لسبیلہ اورحب چوکی سے کروڑوں روپے وصول کئے اور ماہانہ بنیاد پر یہ رقوم مبینہ طور پر وزیراعلیٰ کو پہنچاتا رہا۔

کارروائی کےدوران ایوب قریشی اور ڈرائیور کے گھر سے کروڑوں روپے بھی برآمد ہوئےجبکہ ایوب قریشی کے دبئی اور دیگر ممالک میں اثاثے موجود ہیں۔

تحقیقاتی ادارے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔