وزیر اعظم نےخود کوجنوبی پنجاب صوبے کا سب سے بڑا حمایتی قرار دیدیا

فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباس-فائل فوٹو

بہاولپور:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بہاولپور میں کھڑے ہو کر خود کو جنوبی پنجاب صوبے کا سب سے بڑا حمایتی قرار دیتے ہوئے مستقبل کا نقشہ کھینچ دیا۔

وزیر اعظم نے دعویٰ کیاکہ ن لیگ ہی نئے صوبوں کی سب سے بڑی علمبردار ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان نے نئے صوبوں کا مطالبہ کرنے والوں سے کہا کہ وہ یہ معاملہ اپنے انتخابی منشور میں شامل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے بارے میں سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں، تمام سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں، مذاکرات کریں اور مشترکہ فیصلہ کریں۔

loading...
loading...