وزیر اعظم شاہد خاقان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

آج نیوز کے مطابق رابطے میں تحریک عدم اعتماد سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت غیر جمہوری قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے۔بلوچستان میں جمہوریت مخالف سازش ناکام ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ جمہوریت اور جمہوری تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے۔