وزیراعلیٰ سندھ یاتوپی ایس پی کاہوگایاحمایت یافتہ ہوگا: مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال-فائل فوٹو

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال-فائل فوٹو

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعوی کیا ہےکہ2018کے الیکشن میں پاک سرزمین پارٹی سندھ کےشہریعلاقوں میں کلین سوئپ کرےگی۔وزیراعلیٰ سندھ یاتوپی ایس پی کاہوگایاحمایت یافتہ ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان سے اراکین کے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایم کیو ایم پاکستان سے مزید تین ارکان پاک سرزمین میں شامل ہوگئے۔

رکن قومی اسمبلی محبوب عالم اورسندھ اسمبلی کی دو ارکان سیف الدین خالد  اور کامران فاروق کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے دعوی کیا کہ پی ایس پی سندھ کےشہری علاقوں سے سوئپ کرے گی اور آنے والا وزیراعلی یا تو پی ایس پی کا ہوگا یا اس کا  حمایت یافتہ ہوگا۔

مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے اگلی طرف سب جھوٹ پر مبنی ہے۔لوگوں کے پاس کوئی آپشن نہیں بچے گا،سب لوگ پی ایس پی میں آئیں گے۔

loading...
loading...